بلاول نے بجٹ کے کس اقدام کو ظالمانہ قرار دے دیا

0
31

بلاول نے بجٹ کے کس اقدام کو ظالمانہ قرار دے دیا

باغی ٹی وی :چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دے دیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو، بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا،

ان کا کہنا تھاکہجب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔

عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے بجٹ 2021 کو پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی

Leave a reply