بلاول نے کشمیر میں بلے اور شیردنوں کا للکار دیا

0
36
بلاول نے کشمیر میں بلے اور شیردنوں کا للکار دیا #Baaghi

بلاول نے کشمیر میں بلے اور شیردنوں کا للکار دیا

باغی ٹی وی : ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں جب میرپور آتا ہوں مجھے خوشی ہوتی ہے، کشمیری عوام سے سیاسی رشتہ نہیں.کشمیر سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے،25جولائی کو جیالے کشمیر سے کٹھ پتلی اور شیر کو بھگائیں گے،

بلاول کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیری ساتھ ہیں پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا،پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا 3نسلوں سے ساتھ ہے.آزاد کشمیر میں نئی نسل نے جدوجہد شروع کی ہے،الیکشن اقتدار اور راج کرنے کے لیے نہیں لڑتے،اقتدار میں آکر ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے،

ہم نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی.ہمیشہ غریبوں کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بن کر سامنے آئے،جس کو بھی حکومت ملی اس نے غریب کو تکلیف پہنچائی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو ریلیف دی،ہمارا پہلا کام تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا ہوگا،

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے.یہ پیپلزپارٹی کے وعدے ہیں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے یوٹرن نہیں ہیں، ہم نے معاشی بحران کےد وران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،پیپلزپارٹی نے تنخواہوں میں 120فیصداضافہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرکے دکھایا تھا،

ہمارے دور میں تاریخی معاشی بحران تھا،کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے کوئی سلیکٹڈ نہیں.پیپلز پارٹی حکومت میں آکر کشمیریوں کی مرضی سے فیصلے کرے گی .کشمیر کے جیالے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے.خان صاحب کی نیت صاف ہوتی تو کشمیر پر یوٹرن نہ لیتے،

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تاریخی معاشی بحران تھا،کشمیر کو ایک جیالے اور عوامی وزیراعظم کی ضرورت ہے ،ووٹ کو عزت دو والے بھی آج کل کنفیوژ ہیں،آج کل کس کے بیانیے پر چل رہے ہیں بڑے میاں یا چھوٹے میاں کے؟ہمیں پتہ نہیں چل رہا،

Leave a reply