جی بی انتخابات ،بلاول نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا

جی بی انتخابات ،بلاول نے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان انتخابات کے دوران ہر ووٹ کی پولنگ اور گنتی یقینی بنائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انتخابات میں اہلیان گلگت بلتستان کا جوش جمہوریت کیساتھ ان کی وابستگی کا عہد ہے، الیکشن کمیشن کو چاہیئے عوام کے ان جذبات کو ملحوظ خاطر رکھے۔ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ ایک ایک ووٹ کاسٹ ہو اور ایک ایک ووٹ کا شمار ہو۔


گلگت بلتستان میں آج ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ووٹرز بھی اپنی اپنی پارٹی کی جیت کیلئے سرگرم ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں بھرپورانتخابی مہم چلائی، حکمران جماعت پی ٹی آئی، پی پی اور نواز لیگ نے جلسے، ریلیوں اور کارنرمیٹنگز میں خوب جان ماری، امیدواروں نے بھی کامیابی کے دعوے کردیئے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مثالی انتخابات کروا کر تاریخ رقم کردینگے۔

گلگت بلتستان میں ایک ہزار 160پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 7لاکھ 45ہزار 361ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چوبیس میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ جاری، ایک حلقے میں امیداوار کے انتقال کے باعث انتخاب 23 نومبر کوہوگا۔ کئی حلقوں میں آزاد امیدوار بھی مضبوط ہیں جبکہ 4 خواتین میدان میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.