بلاول بھٹو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کے مشکور

0
41

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا-

باغی ٹی وی : وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری فیفاورلڈ کپ میچزد یکھنےگز شتہ روز قطر پہنچے تھے، وہ قطری وزارت خارجہ کے دعوت نامے پر قطر گئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر انہوں نے کہا کہ فیفاورلڈکپ میں مدعو کرنے پر قطر کے وزیرخارجہ کا مشکور ہوں۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو فخر ہے کہ قطر میں اس تاریخی ایونٹ پر پاکستانی سیکیورٹی فورس اورپروفیشل اور مزدور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کرکے خوشی ہوئی، کمیونٹی کو معیاری سفارتی سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور پاک قطر تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مزید محبت جاری رکھی جائے گی۔

میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کہ خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے، پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ قطر سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں کی سطح پر لیجانے کےلئے ہرعزم ہے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ میں نے صدر فیفا سے لیاری میں موجود فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کے لیے بھی بات کی ہے۔

ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات

Leave a reply