بلاول کو پوری جماعت وصیت میں ملی، وصیت کسی نے دیکھی؟ علی زیدی پھربول پڑے

0
35

اسلام آباد:بلاول کو پوری جماعت وصیت میں ملی، وصیت کسی نے دیکھی؟ علی زیدی پھربول پڑے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پوری جماعت وصیت میں ملی ہے وہ وصیت کسی نے دیکھی.

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہم سے کہہ رہے ہیں‌ این آر او کرلو، پہلے دن سے ہی وزیراعظم نے کہا تھا این آر او نہیں ملے گا.

انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے سرے محل ان کا نہیں، جب بکنے لگا تو عدالت چلے گئے، وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ صرف اومنی گروپ کی رپورٹ کا حساب دیں.

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول اپنےوالدکاپیٹ پھاڑنےوالوں سےپارٹنرشپ کررہےہیں، انہیں موٹرسائیکل چلانی آتی نہیں اورراکٹ پربیٹھ گئےہیں، بلاول بھٹوکووصیت میں جماعت مل گئی.

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 30 سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری نےکبھی کام نہیں کیا، بلاول!کراچی پانی سےڈوب رہاہےاورتم لاہورمیں کیک کاٹ رہےہو.

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نالےصاف کرالےمسئلےحل ہوجائیں گے،18ویں ترمیم کےبعدصفائی کااختیارصوبوں کےپاس ہے، سعیدغنی کوسیاست اورایڈمنسٹریشن کاکچھ نہیں پتا ہے.

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگرصفائی نہیں ہورہی تواس کاذمہ داریوسی چیئرمین ہوتاہےیاصوبائی حکومت ہوتی ہے، تعلیم،صحت،پانی کی ترسیل کانظام بھی صوبائی حکومت کےپاس ہے، گزشتہ سال ہم نےکراچی کےکئی نالےصاف کرائےتھے،107ایم ایم کی بارش ہوئی لیکن اس وقت نقصان نہیں ہوا.

وفاقی وزیرنے کہا کہ صفائی سےمتعلق پاک فوج،این ڈی ایم اےکےساتھ ملکرمنصوبہ بن رہاہے، کچرااٹھاناصوبائی حکومت کاکام ہے،سوال پوچھیں توبرامان جاتےہیں.

Leave a reply