بلاول پہلےسندھیوں کوکاٹنےوالےکتوں کوتوٹھکانےلگالیں :پھربڑےخواب دیکھنا شروع کریں:اہم شخصیت کااعلان

0
36

کراچی :بلاول بھٹوصاحب پہلے سندھیوں کوکاٹنے والے کتوں توٹھکانے لگالیں:پھربڑےخواب دیکھنا شروع کریں:اہم شخصیت کااعلان پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے ملک سنبھالنے سے پہلے کتوں کے خاتمے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کی ناکامی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہریوں پر کتوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ 29 اپریل کو بلدیہ میں نو سالہ معاذ نامی بچے کو کتے نے کاٹا، متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے سول اسپتال کراچی سے کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی لگوائی اس کے باوجود لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویکسین ٹھیک تھی تو بچے کو دورے کیوں پڑے! بلاول بھٹو کہتے ہیں ملک سنبھالوں گا پہلے وہ صوبے سے کتوں کا خاتمہ تو کریں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مرنے والا بچہ میرا اور آپ کا بھی ہوسکتا ہے، آخر کب تک سندھ میں کتے بچوں کو کاٹتے رہیں گے، ایسا لگ رہا ہے صوبے میں کتوں کی حکمرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں کتوں کا راج ہے، سندھ کے بچوں کو صوبائی حکومت کتوں نہیں بچا پارہی۔خرم شیر زمان نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلاول بھٹو کی حکومت مکمل ناکام ہوگئی، صوبہ سندھ کا وزیر اعلیٰ بھی ناکام ہوگیا۔

Leave a reply