وزیر خارجہ بلاول سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر ائیرمارشل شاہد اختر کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شام اور پاکستان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،شام سے تجارتی اور تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کیے جائیں شام کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار کے تسلسل کو جاری رکھنے میں کاوشوں کو بروئے کار لائیں،شام جانے والے پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے،

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات دونوں رہنماؤں کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کابینہ اراکین وفاقی وزراء ،وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کا اجلاس کل تین بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے،

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

Comments are closed.