بلاول کی چیخیں، جب ہماری سیاست ہی وصیت پر چل رہی ہو تو پیچھے کیا رہ گیا؟ مبشر لقمان

0
22

بلاول کی چیخیں، جب ہماری سیاست ہی وصیت پر چل رہی ہو تو پیچھے کیا رہ گیا؟ مبشر لقمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ ترقی جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہوئی، ہر سال بلاول ہاؤس کی دیواریں تو اونچی ہو جاتی ہین لیکن کراچی کے عوام پر پیسہ خرچ نہیں ہوتا.

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ سندھ میں تمام جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں،کمیٹی بنا دی گئی تھی اور آپ نے کہا تھا کہ اس میں اختلافات آجائیں گے، اب وزیراعلیٰ سندھ بول پڑے کہ وفاق کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے لوگ ہیں وہ خود مختار نہیں ہیں ، ہر ایک کے پیچھے کسی کی تاریں لگی ہوئی ہیں،جب وہ بلاول ہاؤس گیا ہو گا تو انکو جھاڑیں پڑی ہوں گی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی والوں کو بھی جھاڑیں پڑی ہوں گی، اب عوام کو سوچنا چاہئے کہ اس طرح کی جمہوریت چاہئے، میں آج کھل کر بات کرتا ہوں ، ان سے اچھا تو جنرل مشرف تھا جس کے دور میں کراچی میں ترقی ہوئی، اس نے ہر ایک کے مسئلے کو اپنا مسئلہ بنایا ،ایک جگہ اکٹھے ہو کر کراچی شہر کے مسائل کے لئے بات نہین کر سکتے، طریقہ کار نہیں شیئر ہونا کیونکہ میری چودھراہٹ ختم ہو جائے گی،تو پھر میں کیسے پیسے کھاؤں گا، کیسے ڈنڈی ماروں گا، 130 بلین سالانہ جو ریونیو ٹیکسز کی مد میں سندھ اکٹھا کرتا ہے وہ لگاتا کہاں ہے؟ کیا صرف بلاول ہاؤس کی دیوار ہر سال اونچی ہونی ہے، اب عوام کو بھی سوچنا چاہئے کہ حقیقی لیڈر کون ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ بلاول نے کہا ہے کہ مجھے اور فیملی کو پریشرائز کیا جا رہا ہے،پورے خاندان کو بھی گرفتار کرتے ہیں تو کر لیں اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے، جس کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اصل میں اٹھارہویں ترمیم کی کئی شقیں ایسی ہیں کہ جس میں پاکستان کو بہت ڈیوائیڈ کر رہی ہیں، بہت نقصان پہنچا رہی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی کر دیا ہے، بلوچستان کے پاس وسائل نہین کہ وہ پنجاب کی طرح خرچ کرے تعلیم صحت پر ،وفاق نے ہی دینا تھا لیکن اٹھارہویں ترمیم آڑے آ گئی، اب یہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئر لیتے ہیں، جو پیسے انکو ریونیو بورڈ جمع کرتا ہے وہ وفاق کو دینے نہیں ہیں، قرضے وفاق لے گا، انکو پیسے دے گا لیکن انہوں نے صرف خرچ کرنے ہیں، کہاں کرنے ہیں سب کو پتہ ہے، کمائیاں انہوں نے کرنی ہیں،اور کس کے گھرؤں میں جائیں گی سب کو پتہ ہے، جب ہماری سیاستیں وصیت ناموں پر چل رہی ہوں‌ تو پیچھے کیا رہ گیا، کمال ہے، دنیا مین ایسی کوئی مثال نہیں ہے،

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ایک آواز چینل کے خلاف میری کمیٹی میں کیس بھی آیا ہوا ہے دیکھ لیں گے اسے بھی ، بلاول کی لائیو پریس کانفرنس میں چینل کو دھمکی

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

 

عمران خان کے دوسالوں میں کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام رہی،بلاول

Leave a reply