کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دیےجائیں گے جب کہ اگلے مرحلےمیں بحالی کاکام کیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہونے والی بارش کا پریشر دنیا بھر کا کوئی ڈرین کا نظام اٹھا نہیں سکتا تھا، وفاقی حکومت سے پہلے بھی درخواست کی اب مزید اضافے کی ڈیمانڈ ہوگی۔
سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم، قوم دل…
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں بارش کے متاثرین نے سرکار کی طرف سے راشن، ٹینٹ اور سہولیات کی عدم فراہمی پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑیاں روک دی تھیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور خاندان کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان سے ملنے کو بھی تیار نہیں بارش متاثرین نے لاتعداد افراد کی بیماری کا بھی شکوہ کیا کہ بیمار افراد بھی کھلے آسمان تلے ہیں-
قبل ازںں سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں دریائے سندھ میں آج گڈو بیراج پر ہائی فلڈ ہوگا، کل شام تک سکھر بیراج سے بھی اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے لیے حساس ترین مقامات پر تیاریاں مکمل ہیں اور مشینری تیار ہے۔
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں اور غیر معمولی بارشوں کے باعث بیراجوں پر ہائی الرٹ کی ہدایت کی ہے سکھر میں ایک دن میں 184 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے –
ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔ 23 اگست کو مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔