بلاول سن لے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، وزیر خارجہ

0
57

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پختونستان کی بات کرنے والے پٹ گئے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، کم از کم آج یہ تاثر نہ دیں کہ پاکستان میں صوبائی تعصب کی لہر ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت جتنا دفاعی پوزیشن میں دکھائی دے رہا ہے ماضی مین ایسا کبھی نہیں ہوا، سیکورٹی کونسل نے بھارت نے لابنگ شروع کی لیکن ناکامی ہوئی، یورپی یونین میں بھی پہلی بار سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کا ذکر آیا، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، 58 ممالک نے آپ کے نقطہ نظر کا ساتھ دیا،

اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انڈیا پروپیگنڈہ اس لئے کر رہا ہے کہ وہاں کرفیو کا سماں ہے، وہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، چار امریکی سینیٹرز نے امریکی صدر کو خط لکھا کہ وہ مداخلت کریں.یورپی یونین کی پارلیمنٹ کو خط لکھا، 17 ستمبر کو کشمیر کا مسئلہ یورپی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا، آج وزیراعظم عمران خان کو اللہ نے یہ شرف بخشا کہ کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر ہوا، دنیا دیکھے گی 27 تاریخ کو جنرل اسمبلی اجلاس میں عمران خان کشمیر کی نمائندگی کریں گے.

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو کہنا چاہتا ہوں کہ جذبات میں آکر سندھو دیش کے نعرے لگانا مناسب نہیں، پی پی وفاق کی بات کرتی ہے، اس کے موجودہ چیئرمین وہ سندھ کارڈ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کی بات کریں، قانون کی بالا دستی کی بات کریں،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کشمیر کے بارے میں فکر مند ہے اور ن لیگ کو پروڈکشن آرڈر کی پڑی ہوئی ہے،

Leave a reply