یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے،بلاول

0
29

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے،بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یوکرین میں محصور پاکستانیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے

بلاول زرداری نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے،پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، اپنے شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،

قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے یوکرین میں پھنسے 500 طلبہ سمیت پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں،500سے زائد طلبہ سمیت دیگر ہزاروں پاکستانی یوکرین سے انخلا کے منتظر ہیں، یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں،یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی معاونت کرے، حکومت یوکرین میں پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی جلد اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنائے

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکتاہو؟ یوکرین میں سینکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں،

ن لیگی رہنما ،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ روس کا یوکرین پر حملہ قابل مزمت، ایک دن میں 137 ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔۔۔پاکستانی طلبہ جو اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں کیا ان کاکوئی پرسان حال ہے یا نیازی کا زور بس فوٹو سیشن پر ہے؟؟ نیازی کو پیوٹن کے ساتھ فوٹو سیشن کا پتا ہے، کیا یہ پتا نہیں یوکرین میں پاکستانی طلبا اس وقت مدد کے منتظر ہیں؟؟ سلیکٹڈ ہی سہی نیازی ملک کا وزیراعظم ہے، کیا اس کی ذمہ داری نہیں ان طلبا کو باحفاظت اپنے وطن واپس لائے؟؟

وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ کیف میں 3 ہزار کے قریب طلبہ ہیں ،ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیف میں ہمارا سفارتخانہ تھا جس کو منتقل کردیا کیف سے سفارتخانہ منتقلی کرنے کا مقصد اپنے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،کیف میں موجود پاکستانی سفیر سے رابطے میں ہوں

دوسری جانب پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی طلبہ سے پہلے دن سے تعاون کررہا تھا،پہلے دن سے کہہ رہے تھے ملک چھوڑ دیں لیکن مجبوری کی وجہ سے نہیں گئے،ہم اب بھی پاکستانی طلبہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں،تمام طلبہ ٹرین یا ٹرانسپورٹ کے ذریعے جلد از جلد ترنوپل آجائیں یوکرینی حکومت نے اعلان کیا ہے ٹرین کا ٹکٹ فری ہوگا پاکستانی شہری اورطلبہ رابطہ کرکے بتائیں کہاں آرہے ہیں، لویف اورترنوپل میں سہولت مراکز قائم ہیں سہولت مراکز سے پولینڈ،ہنگری اوررومانیہ بھیجیں گے یوکرین کی فضائی حدود بند ہے،پولینڈ،ہنگری اوررومانیہ کی ٹکٹ لے کر وہاں سے پاکستان جاسکتے ہیں،یوکرین سے اپنے گھر واپسی کےلیے مدد کریں گے،طلبہ کو یوکرین سے بحفاظت نکالنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

یوکرین میں پاکستانی طلبا کو سفارتخانے نے لاوارث چھوڑدیا، طلبا کی اپیل

کیف میں 3 ہزار کے قریب طلبہ،حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،وزیر خارجہ

Leave a reply