fbpx

شمالی آئرلینڈ سے صہیونی حکومت کے سفیر کو نکالے جانے کا بل تیار:امریکہ اوراسرائیل مزاحمت کوتیار

بلفاسٹ :شمالی آئرلینڈ سے صہیونی حکومت کے سفیر کو نکالے جانے کا بل تیار:امریکہ اوراسرائیل مزاحمت کوتیار،اطلاعات کے مطابق بلفاسٹ نے شمالی آئرلینڈ سے صیہونی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلفاسٹ کی سٹی کونسل نے ایک بل تیار کیا ہے جس میں شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ سے صیہونی حکومت کے سفیر کو نکالے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈبلین آئرلینڈ کی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی آئرلینڈ نے ہفتے کی شام ایک بل کی منظوری دی ہے جس میں آئرلینڈ اور برطانیہ سے صییہونی سفیر کو نکال باہر کئے جانے پرزوردیا گیا ہے۔

اُدھر ایک اطلاع کے مطابق فلسطین کے حامی آئرش اسٹوڈینٹس ڈبلین میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے ایک اجتماع کیا اور فوری طور پر صیہونی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے خودساختہ ریاست اسرائیل کی مخالفت ميں شدید نعرے لگا‏ئے اور اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکالے جانے مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سفیر کو نکالے جانے پر مبنی بل کی منظوری میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں خود ساختہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کا عمل بلا جواز ہے۔

دوسری طرف امریکہ اوراسرائیل نے شمالی آئرلینڈ کے اس اقدام کومسترد کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے مترادف قراردیا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ امریکہ اوراسرائیل نے اس قرارداد کی منظوری رکوانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں‌

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.