بل گیٹس نے غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک دلچسپ تجویز پیش کر دی

0
65

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دنیا کو نبرد آزما سب سے اہم مسئلے غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک دلچسپ تجویز پیش کی ہے۔

باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ صرف امداد سے غذائی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا بلکہ جادوئی بیج کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

امریکی عدالت نے بہن کی بھائی سے شادی کی اجازت دیدی؟

بل گیٹس کے مطابق غذائی بحران کی بنیادی وجوہات یوکرین میں جاری جنگ، موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امداد کے بجائے ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا۔

افریقی ممالک میں زراعت کو بہتر بنانے کے لیے2008ء سے اب تک 131 ملین ڈالرز خرچ کردینے والی بل گیٹس کی این جی او ’’ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ نے غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے ’جادوئی بیج‘ تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے جسے فصلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور زرعی کیڑوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں گیٹس کا کہنا ہے کہ بھوک کا عالمی بحران اتنا بڑا ہے کہ خوراک کی امداد اس مسئلے کو پوری طرح حل نہیں کر سکتی جس چیز کی بھی ضرورت ہے، وہ کاشتکاری کی ٹیکنالوجی میں اختراعات ہیں جو بحران کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

جادوئی بیج کی تجویز پر بل گیٹس کو تنقید کا سامنا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ جادوئی بیج کی تیاری میں کئی برس لگ جاتے ہیں اس لیے یہ لانگ ٹرم حکمت عملی تو ہوسکتی ہے لیکن فوری طور پر غذائی بحران پر قابو پانے کے لیے کارگر نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کی تجویز ماحول کے تحفظ کے لیے کی گئی عالمی کوششوں کے خلاف ہے کیوںکہ ایسے بیجوں سے پیداوار حاصل کرنے کے لیے عام طور پر کیڑے مار ادویات اور فوسل فیول پر مبنی کھاد استعمال کرنا پڑتی ہے۔

ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرے کا دعویٰ کرنے والا شخص گرفتار

Leave a reply