بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا،رمیز راجہ

0
31

میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔

باغی ٹی وی :میلبرن میں میڈیا سےگفتگو میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نےکہا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہےپہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا لیکن اب ہمارا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہے جس سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دو میچز میں شکست کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ ہم باہر ہو گئے لیکن 2009 کی چیمپئن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کر دیا دیکھیں ورلڈکپ میں دنیا کی کرکٹ کتنی پیچھے رہ گئی ہے اور پاکستان کتنا آگے چلا گیا ہے بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں تو کوئی چیز تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا اس لیے آپ اسے انجوائے بھی کریں اور احترام بھی کریں-

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلز میں شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان کل بروز اتوار میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی فائنل میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا-

قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

Leave a reply