وہ ارب پتی جنہوں نے 2022 میں اپنی دولت کھوئی یا کمی واقع ہوئی

0
33
Billionairs

وہ ارب پتی جنہوں نے 2022 میں اپنی دولت کھوئی یا کمی واقع ہوئی

دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت میں 2022 کے دوران 1400 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جن ارب پتی افراد کو سب سے زیادہ دولت سے محروم ہونا پڑا ان میں ٹوئیٹر اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک، ایمزون کے مالک جیف بیزوس، جبکہ بینانس کے بانی چینگ پینگ زاؤ اور میٹا پلیٹ فارم کے مالک مارک زکربرگ کے نام سرفہرست ہیں۔ ان چاروں دنیاء کے امیر ترین لوگوں کی دولت میں ایک اندازے کے مطابق 392 ارب ڈالرز کی کمی گزشتہ سال 2022 میں وقوع پزیر ہوئی ہے.


بلوم برگ کے مطابق؛ "2022 کے دوران مارک زکربرگ مجموعی طور پر 65 فیصد جبکہ ایلون مسک 51 فیصد دولت سے محروم ہوئے۔ جبکہ یوکرین پر روس کے حملے، مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافے اور دنیا بھر میں شرح سود میں اضافے سے عالمی معیشت متاثر ہوئی تھی علاوہ ازیں کووڈ کی وبا کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد کے اثاثوں میں ریکارڈ اضافہ بھی ہوا تھا مگر 2022 میں ڈرامائی کمی آئی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

ٹوئیٹر کے بانی ایلون مسک ایک سال کے دوران 132 ارب ڈالرز جبکہ ایمزون کے بانی جیف بیزوس 85 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے تھے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں 79.9 ارب ڈالرز کی کمی آئی تھی اور کینیڈا کے چینگ پینگ زاؤ 89.3 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے تھے.

باغی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق جہاں عالمی اور معروف کاروباری شخصیت کی دولت میں کمی واقع ہوئی وہی بھارت کے گوتم اڈانی کے اثاثوں میں سال 2022 میں سب سے زیادہ اضافہ بھی ہوا اور اس وقت 121 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص بننے میں کامیاب ہوئے تھے جس کے سبب پہلے نمبر پر قائم ایلون مسک دوسرے نمبر چلے گئے تھے. یاد رہے کہ برنارڈ آرنلٹ کی اس وقت 165 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جس کے بعد 138 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے نمبر اور 110 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 108 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

Leave a reply