چوربازاری،قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری: 444 کینال پر محیط اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

0
39

لاہور :وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن تیزکردیا ہے، اس حوالے سے آج اوربھی پیش رفت ہوئی ہے جس میں لاہور اوراس کے گردونواح میں اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزارکروائی گئی ہے

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق لاہور کے نواح میں رائیونڈ کے علاقہ موضع جلالپورہ میں عرصہ دراز سے 444 کنال پر قابض تھے۔ آپریشن کے دوران ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی اور اے سی رائیونڈ اور حلقہ پٹواری بھی موقع پر موجود تھے ۔لاہور پولیس نے قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھر آپریشن تیز کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ حکومتِ پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے سٹیٹ لینڈ پر قابض مافیاز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 146,795 ایکڑ زمین کی مالیت تقریباً 438 ارب روپے بنتی ہے

اس سے پہلے لاہور میں کھوکھرپیلس کے کافی حصے کوگرا کرکئی کنال زمین واگزارکروائی گئی تھی جس کے تذکرے عدالتوں سے لیکرمیڈیا تک بھی جاری رہے

Leave a reply