تاجر تنظیموں نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مستردکر دیا

قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانے والا احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔

اسلام آباد،لاہور: تاجر تنظیموں کی جانب سے حکومت کی بجلی کے بھاری بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بلوں میں قسط والی کہانی کو مسترد کرتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے، لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں، ملک کا عام آدمی ڈیفالٹ ہوچکا اوریہ کہتے ہیں ملک بچا لیا مطالبہ کرتا ہوں ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کیا جائے، نگران حکومت الیکشن کروائے اورگھر جائے، حکومتی کو 72 گھنٹوں کا وقت دے رہے ہیں۔

تاجر رہنما نعیم میر نے لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج اور ہڑتالوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، اگلے مرحلے میں متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ آئیں گے مہنگائی کی رفتار کے ساتھ احتجاج بھی جاری رکھنا ہوگا، اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقے کے خلاف یہ لڑائی جاری رہے گی غریب اور سفید پوش کا خون چوس چوس کر امرا اپنی ایمپائرز کھڑی کرتے جارہے ہیں، قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جانے والا احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔

گوجر خان:مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا ہےلیسکو نے اپنی ٹیموں کو 2 ماہ کے بقایا جات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا ہے،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو فہرستیں دے دی ہیں آج بھی کارروائی ہوگی، اب صرف رواں ماہ کے بل والا ہی کٹنے سے بچے گاکابینہ نے بلوں میں ریلیف سے فی الحال انکار کردیا ہے،صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں، صارفین کو فی الحال اقساط کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔

کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، اس معاملے میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے،کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم قلیل المدت حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں-

ایشیا کپ 2023 :بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

Comments are closed.