بلاول رونے سے پہلے "آئینہ” دیکھیں، بلاول کے "ابا” اور "چاچا” سمیت "نانا” نے بھی یہ کام کیا تھا. حلیم عادل شیخ

0
27

بلاول رونے سے پہلے "آئینہ” دیکھیں، بلاول کے "ابا” اور "چاچا” سمیت "نانا” نے بھی یہ کام کیا تھا. حلیم عادل شیخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری آئی ایم ایف کا رونا رونے سے پہلے پیپلزپارٹی کے ماضی کو بھی دیکھ لیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت میں ذواالفقار علی بھٹو کے دور میں تین بار آئی ایم ایف سے قرضا لیا گیا بھٹو دور میں لئے گئے قرضے کی مالیت صفر عشاریہ تین پانچ ارب ڈالر تھی۔ 1988 میں بینظیر بھٹو کی حکومت میں اعشاریہ نو ایک ارب ڈالر قرضہ آئی ایم ایف سے لیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلاول کے چاچا نواز شریف نے پہلے دور حکومت میں ایک اعشاریہ پانچ نو ارب ڈالر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا۔ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں بھی دو ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ آئی ایم ایف سے لیا گیا۔ 2008 میں زرداری کے دور حکومت میں بھی سات ارب ڈالر قرضہ آئی ایم ایف سے لیا۔ دوبارہ بلاول کے چاچا نواز شریف نے تیسری حکومت میں بھی آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا تعلق ساٹھ سال پرانا ہے۔ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک سے غربت کے خاتمے کا پلان بنایا ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جس میں ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔ آئی سی یو میں ملی معیشیت ہمارے کپتان نے مستحکم کی ہے۔ پیپلزپارٹی کو بلاول کی گرفتاری کو خوف کھائے جارہا ہے۔ جس نے کرپشن کرکے ملک اور قوم کو لوٹا ہے اس کا احتساب ضرور ہوگا۔ موجود حکومت مشکل حالات سے گذر چکی ہے پاکستان ترقی کی راہ پر ہے نئے بڑے بڑے منصوبے آرہے ہیں۔ غربت کے خاتمے اور مہنگائی کم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے

Leave a reply