بلاول سے اسمبلی میں تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کی ملاقات

بلاول سے اسمبلی میں تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، کون جیت گا شام تک فیصلہ ہو جائے گا تا ہم اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورخورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے،اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھایا تھا، ایک بندہ بار بار لائٹ ٹھیک کرنے جاتا تھا، حکومت نے اراکین کو 50، 50 کروڑ دینے کا اعلان کیا،جس طریقہ سے اسپیکر پارلیمنٹ چلا رہے ہیں وہ طریقہ پہلے نہیں دیکھا ،اسمبلی نہ چلتے ہوئے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے،تکلیف کی وجہ سے پروڈکشن آرڈر نہیں لینا چاہتا،

پی ٹی آئی کے سینیٹ سے اسلام آباد کے امیدوار حفیظ شیخ کی بھی ایوان میں پی پی چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،حفیظ شیخ اور بلاول بھٹو نے خوشگوار انداز میں گفتگو کی ،رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ ایوان میں پہنچ گئے ،پیپلزپارٹی اراکین نے ڈیسک بناکر خورشید شاہ کا استقبال کیا

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں حفیظ شیخ اور گیلانی کا آمنا سامنا، اب تک کس کس نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟

سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ

سینیٹ انتخابات، 17 ماہ بعد خورشید شاہ اسمبلی آئے تو ایسی بات کر دی کہ بلاول بھی دیکھتے رہ گئے

سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ کا "گڑ بڑ” کا الزام

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کہاں موجود ہیں؟ حنا ربانی کھر کا بڑا دعویٰ

کس امیدوار کو ووٹ ڈالوں گا،شیخ رشید کے دعوے نے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ایک ووٹ بھی زیادہ ملا تو…بلاول نے بڑی امیدیں لگا لیں

میں بھی آ گیا، شہباز شریف نے اسمبلی پہنچتے ہی ایسا کام کر دیا کہ ن لیگی اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔

سینیٹ انتخابات،وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

Comments are closed.