باغی ٹی وی : راولپنڈی میں انتظامیہ نے بنا کسی نوٹس کے پرائیویٹ پراپرٹی کو مسمار کردیا.
دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیاراولپنڈی میں انتظامیہ نے بنا کسی نوٹس کے پرائیویٹ پراپرٹی مسمار کردیا. اس طرح ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا،
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 2019 اور 2020 کا سٹے آرڈر ہے، مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف اس طرح کے اقدامات قابل مذمت ہیں،
پچھلے سال بھی بنا کسی قانون اور نوٹس کے ہماری پراپرٹی کو مسمار کیا گیا،
راولپنڈی میں تجاوزات کی مسماری #Tazawzat @GovtofPakistan pic.twitter.com/mqY4akixq5
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 10, 2021
واضح رہے کہ تجاوزات کے خلاف حکومت پاکستان نے بہت بڑا آپریشن شروع کررکھا ہے . اس سلسلے میںپنجاب میں بہت تیزی سے کاروائیاں جاری ہیں . اس سلسلے میں کئی ایسی شکایات بھی آ رہی ہیں جہاں لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے . اور لوگ اپنا بندو بست کیے بنا ہی قیمتی سامان سےمحروم ہو جاتے ہیں.