میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

میری دعا ہے کبھی کسی ماں باپ کو اوپر والا ایسے امتحان میں‌نہ ڈالے
bipasha basu

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو جن کی خواہش رہی ہے کہ شادی کے بعد ان کے ہاں فورا اولاد کی پیدائش ہو لیکن ایسا بہت جلدی نہ ہو سکا ، لیکن جب انہیں‌پتہ چلا کہ یہ ماں بننے والی ہیں ، ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بیٹی جب پیدا ہوئی تو اس کے دل میں 2 سوراخ تھے.انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران اداکارہ رو پڑیں بولیں کہ بیٹی کی پیدائش کے محض تیسرے دن پتہ چلا کہ اس کے دل میں 2 سوراخ ہیں،

”میں نے یہ بھی سوچا کہ میں یہ بات دوسروں کو نہیں بتاؤں گی”. اُنہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ سمجھ بھی نہیں تھی کہ ہماری بیٹی کے دل میں جو وینٹریکولر سیپٹل ڈیفیکٹ (VSD) ہے وہ کیا ہے؟ بہر حال ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا ، پھر جب وہ محض تین ماہ کی تھی تو اسکی ’اوپن ہارٹ سرجری‘ ہوئی یہ سب بطور ماں میرے لئے بہت تکلیف دہ تھا.اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اب بیٹی ٹھیک ہے لیکن اسے 6 گھنٹے کی طویل سرجری سے گزرنا پڑا تھا۔بے پاشا نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کبھی کسی ماں باپ کو اوپر والا ایسے امتحان میں‌نہ ڈالے.

کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

Comments are closed.