برطانوی ہائی کمشنر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

0
26

سپیکر پنجاب اسمبلی اور چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر Dr. Christian Turner کی ملاقات،برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے پولیٹیکل سیکرٹری ہیری تھامسن (Harry Thomsan) اور کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفیسرجنال شا (Jinal Shaw) بھی موجود تھے

برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کو پہلی بار بااختیار بنانے کا جمہوری عمل قابل تحسین ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ برٹش ایئرویز کا لاہور اور اسلام آباد سے روٹ بحال کرنے کا اقدام خوش آئند ہے،آپ شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے جو ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

برطانوی ہائی کمشنر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں،جس سے ان محکموں میں میں ٹریننگ سے لے کر انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بڑی مدد ملے گی،اب تک اس شعبہ میں جو ریسرچ ہو چکی ہے اس کی بدولت پاکستان کو بھی اس کے ثمرات ملیں گے،
وفاقی حکومت جیسے ہی اسے منظور کرتی ہے صوبے جلد قانون سازی کے عمل کو مکمل کر لیں،

برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو برطانوی ہائی کمیشن کے دورے کی دعوت بھی دی

Leave a reply