بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری

0
34

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے’

پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بیرون ملک سے پاکستان میں ایئر ٹریفک کو 20 فیصد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی ، این سی او سی کے مطابق 18مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ،پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہو گا مسافروں کی پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا این ڈی ایم اے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی کی پابند ہو گی مسافروں کا ٹیسٹ منفی ہونے پر 10 دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے مثبٹ رپورٹ پر مسافر کو ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے گا

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

پی آئی اے کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم،ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا،پیپلز یونٹی کا بڑا اعلان

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قراردی گئی ہے ملک بدر کیے گئے پاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثٰنی ہوں گے این سی او سی نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت کر دی، تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ایوی ایشن ڈویژن اور ایئر پورٹ مینجمنٹ ٹیسٹنگ کیلئے محکمہ صحت کو سہولیات فراہم کریں گے این سی او سی نے وزارت خارجہ،داخلہ،سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کر دیا

Leave a reply