نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 529 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ماہرین اس اضافے کی کئی وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں امریکہ میں کرپٹو ریگولیشن میں بہتری اور بڑے اداروں کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری شامل ہے۔
کرپٹو ریسرچ کمپنی کوائن شیئرز کے ماہر جیمز بٹرفل نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی خریداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اس تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے باوجود ہو رہا ہے، جو اس کی الگ پہچان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ
کرپٹو ڈیٹا پلیٹ فارم سوسو ویلیو کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے پاس موجود بٹ کوائن کی مقدار میں بھی 31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کی مالیت تقریباً 349 ارب ڈالر بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو بٹ کوائن جلد مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم، وکی لیکس نے پول کھول دیا