کراچی والوں کی خاطر:وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی میں تلخ کلامی:سچا کون خود ہی فیصلہ کریں‌

0
31

کراچی :کراچی والوں کی خاطر:وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی میں تلخ کلامی:سچا کون خود ہی فیصلہ کریں‌،اطلاعات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سوال کیا کہ ایس بی سی اے کے بجائےکراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کب بنےگی؟ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی جگہ کراچی سالڈویسٹ مینجمنٹ کب ہوگا؟

وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ اس معاملے پر کام جاری ہے۔ جس پر وفاقی وزیر نے دوبارہ سوال داغتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کب تک مکمل ہوگا تاریخ بتائیں۔

علی زیدی نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شاہ جی کراچی والے کب تک انتظارکریں گے وہ تو پہلے ہی بہت ستائے ہوئے ہیں ، خدارا جلد کریں وہ بہت تکلیف میں ہیں

جس پر وزیراعلیٰ نے تلخ لہجے میں جواب دیا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ وزیراعلیٰ کےجواب پر علی زیدی سیخ پا ہوگئے اور اپنی فائلز اٹھا کر اجلاس سے چلےگئے۔

گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں بھی علی زیدی نے معاملہ وزیراعظم کےسامنےرکھا تھا۔ علی زیدی نے کہا کہ عوامی مسئلے پر سندھ حکومت اختیارات کی منتقلی کیلئےسنجیدہ نہیں۔

Leave a reply