ٹوکے کے وار سے بیوی کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے شاپروں میں ڈالکر پھینکنے والا گرفتار

0
73
ٹوکے کے وار سے بیوی کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے شاپروں میں ڈالکر پھینکنے والا گرفتار

ٹوکے کے وار سے بیوی کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے شاپروں میں ڈالکر پھینکنے والا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویرنے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے اور میڈیا کو بتایا کہ قتل،اندھے قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں،مختلف کارروائیوں میں 7گینگزکے 17ملزمان گرفتار کئے گئے 92مقدمات ٹریس کئے گئے، گینگز سے کل 66لاکھ 84ہزار روپے، 21 موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں، اے کیٹگری کے 34 خطرناک اشتہاریوں سمیت 117 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے

ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے خاتون کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم صدیق نے گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی تبسم شہزادی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم نے بیوی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے شاپروں میں بند کر کے مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان خرم اور اعجاز نے جائیداد کے تنازع پرشہری محسن ریاض کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال نے اپنے دوست عتیق کو قتل کرنیوالے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم انیل نے پیسوں کے لین دین پر اپنے دوست عتیق کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ملزم انیل نے اپنے بھائیوں نفیس اور رئیس کی مدد سے نعش شاپر میں لپیٹ کر پیٹی میں ڈال کر فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں پھینک دی تھی،

انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے ڈبل مرڈر کی واردات میں ملوث3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان اسرار، ادشد اور طلحہٰ شفیق نے دن دہاڑے ندیم اور احسن بھٹی ایڈوکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے،انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے شہری نعمان طارق کو اغواء کرنیوالے 5ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عمر فاروق عرف زلے شاہ، ازان خان، احسن، احتشام اور دانیال شامل ہیں، ملزمان ایک ہی سکول میں اکھٹے پڑھتے ہیں۔تلخ کلامی پر نعمان طارق کو تشدد کا نشانہ بنایا،انویسٹی گیشن پولیس سندر نے اصغری اوڈھ ڈکیت گینگ کے 4سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان اصغر علی، جاوید، سفیان اور طارق سے 10لاکھ نقدی، اور طلائی زیورات برآمد کی گئی،ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

تین سالہ بچی سے زیادتی،بیوی اور بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کرنیوالے ملزمان کی اپیل،فیصلہ آ گیا

Leave a reply