بجلی صارفین کے لئے بری خبر آگئی

0
24

بجلی صارفین کے لئے بری خبر آگئی

باغی ٹی وی : بجلی صارفین کے لئے بری خبر، دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ادھر کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں گزشتہ 4 ماہ کے لئے اضافہ اور3 ماہ کے لئے کمی کی درخواست کی ہے، جس کے منظوری پر کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 52 پیسےسستی کرنےاور 3 سہ ماہیوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست کی ہے۔ کمپنی نے اپریل سے دسمبر 2020 کی 3 سہ ماہیوں کیلئے درخواست کی،

جولائی سے دسمبر 2020 کی کیلئے بجلی 3 روپے 79 پیسے مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ اپریل سے جون 2020 کیلئے بجلی 3 روپے 91 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا، کے الیکٹرک کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گا.

اہل کراچی پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں

Leave a reply