بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا

0
27

بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے کارکن وکرانت راجپوت نے پاکستانی نوجوان اداکار احد رضا میر کو بھی حقیقی فوجی افسر سمجھ بیٹھے جس پر پاکستانی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب مذاق بنایا-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی برسرِ اقتدار پارٹی بے جے پی کے کارکن وکرانت راجپوت نے احد رضا میر کی وردی میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھارتی فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان کیپٹن صابر خان مارا گیا ہے۔


https://twitter.com/amit_oldmonk/status/1327492790435991552?s=20


https://twitter.com/MxzKhn/status/1327299164003241985?s=20
وکرانت سنگھ کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ بعض بھارتی صارفین نے بھی احد رضا میر کی مذکورہ تصویر کو ٹوئٹ کرتےہوئے شیئر کیا مگر پھر پاکستانی صارفین نے انہیں سچ بتایا کہ دراصل وہ ایک ڈرامے کا کردار ہے اور کچھ صارفین اُن کے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔


https://twitter.com/ZahidSiddique_/status/1327319290966646784?s=20
بعض صارفین نے با لی وڈ فلموں میں بھارتی فوجیوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو جواب دیاکہ فائرنگ میں چار بھارتی کپتان بھی مارے گئے۔


https://twitter.com/abbasi_tayib/status/1327450727522983936?s=20
طیب عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کے فوج ڈراموں اور فلموں میں ہی پاک فوج کے جوانوں کو مار سکتی ہے، اصل میں ایسا کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔


پاکستانی صارفین نے بھارتی صارفین کی ٹوئٹ پر مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور احد رضا میر کی سجل علی سمیت دیگر اداکراؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جی ہاں،اب بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوج کپتان جنت میں حوروں کے ساتھ لمحات گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 13 نومبر کو آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں اشتعال انگیزی کی تھی بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم، وادی ،وادی جہلم اور وادی باغ کو نشانہ بنایا تھا بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے تھے-

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور معصوم شہریوں کو ہدف بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جس کا بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا۔

Leave a reply