بی جے پی کی فتح، مودی نے اپنا پیغام جاری کر دیا

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی جیت چکی ہے ، بی جے پی 340 نشستیں حاصل کر چکی ہے جبکہ کانگریس کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.
सबका साथ + सबका विकास + सबका विश्वास = विजयी भारत
Together we grow.
Together we prosper.
Together we will build a strong and inclusive India.
India wins yet again! #VijayiBharat
— Narendra Modi (@narendramodi) May 23, 2019
واضح رہے کہ بی جے پی کو اکثریت ملنے کے بعد مودی نے مرکزی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے، سشما سوراج نے مودی کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے.
بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد بھارت الیکشن نتائج، مودی بمقابلہ راہل،کون بنے گا انڈین پی ایم؟