بی جے پی کی وزیرکو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

0
31

بھارتیہ جنتا پارٹی کی وزیر اور سابق ٹیلی ویژن اداکارہ سمرتی ایرانی کو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے ترقی انسانی وسائل سمرتی ایرانی اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر شو ریکارڈ کروانے پہنچیں، سیٹ کے مرکزی دروازے پر کھڑے محافظ نے ان کی گاڑی کو اندر جانے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محافظ نے کہا کہ آپ کی آمد کا ہمیں نہیں بتایا گیا اور بحیثیت وزیر آپ کی سیکیورٹی کے لیے خاص انتظامات نہیں کیے گئے لہٰذا آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

سمرتی ایرانی 30 منٹ تک سیٹ کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھی انتظار کرتی رہیں لیکن شو انتظامیہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔سمرتی ایرانی کے چلے جانے کے بعد جب یہ معاملہ شو کے میزبان کپل شرما کے علم میں آیا تو انہوں نے محافظ پر شدید غصہ کیا اور سمرتی ایرانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے معذرت کی۔

کپل شرما نے سمرتی ایرانی کو سیٹ پر واپس آنے کی درخواست مگر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کی فلائٹ کا وقت ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو میں تقریباً تمام ہی بالی وڈ کے اداکار شریک ہو چکے ہیں اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے بالی وڈ فلموں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس شو میں امیتابھ بچن، اکشے کمار سمیت بیشتر اداکار شریک ہو چکے ہیں۔

بھارتی ڈراما ساز نے”میرے پاس تم ہو” کی کاپی بنالی، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

بالی وڈ کے کچھ ایسے نام بھی ہیں جو بار بار دعوت کے باوجود کپل شرما کے شو میں نہیں آئے۔ کپل شرما 2013 سے کامیڈی شوز کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس دوران عامر خان کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن وہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے ایک بار پھی شور میں شریک نہیں ہوئے۔

عامر خان کو کئی بار شو کی دعوت دی گئی لیکن ہر بار انہوں نے یہ کہہ کر شو میں آنے سے انکار کر دیا کہ وہ کسی بھی شو میں اپنی فلموں کی تشہیر نہیں کریں گے۔

کپل شرما شو میں پاکستان، ویسٹ انڈیز سمیت دیگر کئی لیجنڈ کھلاڑی شریک ہو چکے ہیں لیکن اب تک بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی شو میں نہیں آئے جبکہ انہیں بھی کئی بار شو میں آنے کی دعوت دی جا چکی ہے۔

بھارت کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی اب تک کپل شرما کے شو میں شریک نہیں ہوئے جبکہ کافی عرصے سے شو کا حصہ رہنے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے بھی ٹنڈولکر کو دعوت دی گئی لیکن وہ نہیں آئے۔

سپر اسٹار رجنی کانت بھی دعوت کے باوجود دی کپل شرما شو میں شریک نہیں ہوئے جبکہ لتا منگیشکر کو بھی کئی بار شو میں مدعو کیا گیا لیکن انہوں نے ہر بار ہی دعوت کی پیشکش ٹھکرا دی۔

بھارت میں قائداعظم کی تعریف پر بی جے پی آگ بگولہ ہو گئی

Leave a reply