بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ

0
35

بھارت کے سابق وفاقی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ چنمیانند پر ایک طالبہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام ہے ۔

بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی

بھارتی پولیس نے آج صبح انہیں گرفتار کر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں سے چنمیانند کو 14 دن کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ جیل جانے سے قبل چنمیانند کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔

واضح رہے کہ متاثرہ طالبہ نے چار روز پہلے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلم بند کرایا تھا۔ طالبہ نے اپنے بیان میں چنمیانند پر کئی بار عزت لوٹنے اور نہاتے وقت ویڈیو بنانے کا الزام لگایا تھا۔

طالبہ نے اپنے الزام میں 59 ثبوت پیش کیے تھے جس میں 40 سے زیادہ ثبوت ایک یوایس بی میں تھے۔

طالبہ کے بیان کے بعد سے ہی چ سوامی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

Leave a reply