یوم سیاہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کے فیصلہ کے یوم سیاہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ جمعرات کو پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری برادری نے یوم سیاہ کو ملی جوش و جذبہ کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا اور سارا دن مقبوضہ کشمیر کے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی جاری رہا۔ یوم سیاہ کی مناسبت سے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ بھارتی کشمیر سمیت دنیا بھر میں بہت سی اہم شخصیات نے اپنی ٹویٹر پروفائل پکچر (ڈی پی) سیاہ کر دی اور یوم سیاہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.