کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

0
108

ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ احتجاجی ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کرکے منایا گیا۔ یوم سیاہ پر ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں مرکزی احتجاجی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کا ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بطورمہمان خصوصی اور ڈی پی او محمد علی وسیم مہمان اعزاز شریک ہوئے۔

سیمینار میں ایس پی موٹر وے فیصل اکرم، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، رہنما پی ٹی آئی مصدق شاہ،ممبران امن کمیٹی،علماء،صحافیوں،کارکنوں،طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کے قیام کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے ساتھ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر اور پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ ایس پی موٹر وے فیصل اکرم نے کہا کہ کشمیر بر صغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا۔

اے ڈی سی جی اختر منڈھیرا نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ رہنما پی ٹی آئی مصدق شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ دوھرا معیار ختم کرکے کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلائے۔ممبران امن کمیٹی ذوالفقار علی رضوی و قاری سیف اللہ عابد سمیت ڈاکٹر جمیل غوری نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہمراہی میں یوم سیاہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔راستے کشمیری بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج آٹھے۔

ریلی کے اختتام پر ممبر امن کمیٹی ذو الفقار علی رضوی نے اسلام کی سر بلندی پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔ تحصیلوں میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

Leave a reply