میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی
نئی دہلی:بھارت اب بھی جہالت اور خرافات کا مرکز ، اطلاعات کے مطابق ریاست اڑیسہ پولیس کو ضلع مایوربھان سے تعلق رکھنے والے قبائلی جوڑے کی لاشیں ملیں، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جادو کے چکر میں دونوں کا قتل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت ستارام سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیتھ سنگھ کے ناموں سے ہوئی، دونوں سون ڈیم کپٹی پاڈا کے رہائشی تھے۔
اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ
پولیس کے مطابق ’’لاشوں کو بھاری پتھروں میں پھنسایا ہوا تھا اور اُن کے اوپر پانی گررہا تھا، میاں بیوی کو کسی گروہ نے قتل کیا تھا‘‘۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی
حراست میں لیے جانے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اُسے قبائلی جوڑے پر شدید غصہ تھا کیونکہ وہ پوجا کے نام پر کالا جادو کررہے تھے، یہ خبر جب وہاں کے مقامی لوگوں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے جوڑے پر حملہ کیا اور پہلے خاتون کو پتھروں سے سنگسار کیا بعد ازاں مرد کو قتل کیا۔
اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا
دوسری طرف اہل خانہ کے مطابق دونوں میاں بیوی اتوار کے روز اپنے گھر سے چترامبا گاؤں میں ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھنے کا کہہ کر نکلے تھے۔ دونوں کو شام تک گھر پہنچ جانا تھا البتہ جب نہیں پہنچے تو تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس حکام کو تفتیش کے دوران ستارم کی خون آلود شرٹ اور لیتھ سنگھ کی چوڑیاں بھی ملیں۔