بھارت دھماکوں سے لرز اٹھا ، 22 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

0
34

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔چند دن پہلے بھی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری رہائشی علاقے میں قائم تھی تاہم دھماکے کے باعث اطراف کے متعدد گھر بھی متاثرہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ملبے سے مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے تاہم ہنگامی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے واقعہ کے بعد مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور شدید زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکتا کہ بٹالہ میں قائم فیکٹری قانونی تھی یا غیرقانونی۔

یاد رہے کہ بھارت میں پٹاخے بنانے والی ہزاروں فیکٹریاں غیرقانونی طور پر فعال ہیں جہاں حفاظتی اقدامات کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔بھارت میں اگلے ماہ دیوالی (روشنی کا تہوار) منائی جائے گی جس میں لاتعداد پٹاخے بجائے جاتے ہیں۔بھارتی صدر نے بٹالہ میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Leave a reply