fbpx

کوئٹہ میں دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی سازش،مذمت کرتے ہیں،وفاقی وزرا کا سخت ردعمل آگیا

کوئٹہ :کوئٹہ میں دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں ، وفاقی وزرا کا سخت ردعمل آگیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہونےوالے دھماکے پروفاقی وزرا اوردیگراہم شخصیات کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے ،

کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی حدود کے اندرہونےوالے اس دھماکے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد اورجمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے اس دھماکے کی مذمت کی ہے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیرانسداد منشیات اعجاز احمد شاہ اورمولانا عبدالغفورحیدری نے سرینا چوک کے نزدیک ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت متعدد افراد کا حملے کی زد میں آنے پر افسوس کا اظہارکیا ہے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ دشمن شرارتوں سے باز نہیں آرہا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن یہ بات یاد رکھیں کہ یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اس کے دشمنوں کو ناکامی ہوگی دوسری طرف اعجاز احمد شاہ نے دھماکہ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے

اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں- ایسے واقعات میں ملوث لوگ ملک دشمن ہیں-قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا-

جمیعت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہےکہ ماہ رمضان میں کوئٹہ کو خون سے نہلا دیا گیا ۔ ملک میں آئے روز دھتشگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہے ۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کو امن وامان کی بحالی اور عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا چائیے۔ایسے حساس جگہوں پر دھماکے سے صوبائی حکومت کی امن وامان کی دعووں کی قلعی کھل گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.