برفانی طوفان سے 10 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتہ

تہران : برفانی طوفان سے 10 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتہ،اطلاعات کے مطابق ایران کے شمالی پہاڑوں میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 10 کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے مذکورہ حادثے کے متعلق تفصیلات فراہم کیں کہ 4 مختلف مقامات پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

 

تہران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جمعہ کے روز سے متعدد کوہ پیما لاپتہ تھے بعدازاں دو اموات کی اطلاع ملی جس کے بعد لاپتہ ہونے والوں کی اطلاعات میں اضافہ ہوا۔جبکہ تہران سے مقامی میڈیا کے مطابق کوہ پیما کے اہل خانہ نے حکام سے رابطے سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب ایران کے ریڈ کریسنٹ میں ہنگامی کارروائیوں کے سربراہ مہدی والی پور نے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ کے حوالے سے بتایا کہ 9 افراد پہاڑ پر ہلاک اور ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے اور اس کی اونچائی 18 ہزار 606 فٹ ہے۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز ایران کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری اور تیز ہواؤں نے افراتفری مچا دی تھی۔

Comments are closed.