یمن میں سعودی اور اماراتی فوجیوں میں خونریز جھڑپیں شروع

0
23

صنعا :یمن میں سعودی اور اماراتی فوجیوں میں خونریز جھڑپیں،اطلاعات کےمطابق یمن میں ایک بار پھر سعودی اور اماراتی فوجیوں میں خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

العالم نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ عبدربه منصور ہادی کی مستعفی ہونے والی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کی فورسز کے مابین یمن کے صوبے ابین کے "الطریه” اور "الشیخ سالم” علاقوں میں ایک بار پھر خونریز جھڑپیں شروع ہوئیں اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ فوجی ٹھکانوں پر راکٹ حملے بھی ہوئے۔ جبکہ منصور ہادی کے فوجیوں نے بھی متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں پر جوابی حملے کئے اور راکٹ فائر کئے۔

یمن میں ایک بار پھر سعودی اور اماراتی فوجیوں میں جھڑپیں عبدربه منصور ہادی کی مستعفی ہونے والی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ریاض سمجھوتے میں اصلاح کے ایک روز بعد شروع ہوئیں ۔ اس سمجھوتے کے مطابق طے پایا کہ فریقین جنوبی یمن میں ایک اتحادی حکومت تشکیل دیں گے۔

Leave a reply