ڈیرہ غازی خان : کمشنرڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
تفصیل کے مطابق کمشنرڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود کو اپنے آفس پہنچنے پر بارڈر ملٹری پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران گارڈ آف آنر کے موقع پر موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کو باقاعدہ خوش آمدید کہا گیا۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے دروازے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلے رہیں گے۔عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہوگی

Leave a reply