fbpx

بنی گالہ میں عمراں خان کیخلاف دھرنا دینے والے کو سینیٹ ٹکٹ مل گیا

بنی گالہ میں عمراں خان کیخلاف دھرنا دینے والے کو سینیٹ ٹکٹ مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے جہاں اختلافات سامنے آئے ہیں وہیں، بلوچستان سے سینیٹ کے نامزد امیدوار ظہور آغا کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے

ظہور آغا نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیا تھا اور اس دوران پارٹی اور قیادت کو نشانہ بنایا ،ظہور آغا پر پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں،پارٹی کی جانب سے ظہور آغا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا

ظہور آغا نے دو ہزار سترہ میں پارٹی امور کو اچھالا ،ظہور آغا نے پارٹی قیادت کو بھی بلیک میل کیا جہانگیر ترین نے ظہور آغا کی بنیادی ممبر شپ بھی معطل کی ،باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ظہور آغا کے کرتوتوں سے لاعلم ہیں،ظہور آغا نے پارٹی اور اتحادیوں میں بھی غلط فہمیاں پیدا کر دیں.

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی نے عبدالقادر کو بلوچستان سے جنرل نشت پر ٹکٹ جاری کیا تھا اور ان ناموں کی منظوری وزیراعظم نے خود دی تھی تا ہم بلوچستان سے پارٹی کے احتجاج کے بعد عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لیا گیا تھا.

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

فیصل واوڈا کو سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بغاوت، وزیراعظم نے پھر اجلاس بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ سے سیف اللہ ابڑو اوروفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا سے فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔

اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں ،فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ پارٹی رہنماﺅں نے کارکنوں کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاک ہ فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کاالزام ہے ،نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کیلئے کوئی خدمات نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹکٹوں میں تبدیلی کاعندیہ دے دیا اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے ،پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں ،کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے ،چاروں افراد پر الزامات کی خود تحقیقات کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.