بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی

اونچے درجے کے سیلاب سے تباہ کاریاں
0
5
river

پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جس سے بورے والا اور بہاولنگر میں درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں، حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ بہاولپور میں دریائے ستلج کا ریلا دریائی پٹی پر تباہی مچانے لگا ہے، بستی لالہ ڈیرہ، بستی آرائیاں، اور ڈیرہ بکھا کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں اور عارضی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی سیلاب کی نظر ہوگئی ہے.

واضح رہے کہ بورے والا میں بھی دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، دریا کے بیلٹ پر بنے 90 فیصد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ پانی میں گھرے سیکڑوں افراد مدد کے منتظرہیں اور ادھر بہاولنگر میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں تیز ہوگئی ہیں، تیزبہاؤ کی وجہ سے دریائی بیلٹ کے قریب وسیع علاقہ زیرآب آگیا، 60 سے زائد دیہات کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
جبکہ خیرپور ٹامیوالی میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بیس فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ اٹھارہ ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ جبکہ دریائے ستلج میں سیلاب کے تیز بہاؤ کے باعث لودھراں کی نواحی بستیاں زیر اب آ گئیں، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی ہمارا سب کچھ بہا کرلے گیا، نہ گھر بچا اورنہ ہی فصلیں،اہلخانہ کو منتقل کررہے ہیں۔

Leave a reply