بولان گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، دو افراد ہلاک

لودھراں۔ تھانہ سٹی کی حدود میں بولان گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ کر ریلوے پھاٹک کے پلر سےٹکرا گئی۔ باپ بیٹی جاں بحق چار زخمی۔ ملتان کے رہائشی ایک ہی گھر کے افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم بستی بلوچاں موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔حادثہ میں 14 سالہ لڑکی اور والد موقع پر جاں بحق ہو گئے ، حادثہ میں چار افراد زخمی ھوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریلوے پھاٹک کھلا تھا حادثہ تیز رفتاری میں بریک لگانے کے باعث گاڑی الٹنے سے پیش آیا
ملتان کے رہائشی ایک ہی گھر کے افراد سوار تھے جن میں ایک مرد ، چار خواتین اور ایک بچی سوار تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.