بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

0
48

گلوکارعدنان سمیع خان سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری میں مافیا پر برستے ہوئے وہاں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا پردہ فاش کر دیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان اکثر سوشل میڈیا پر بھارت کی تعریفیں کرتےنظر آتے ہیں جس پر انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تاہم اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عدنان سمیع خان بالی وڈ پر برس پڑے اور بالی وڈ انڈسٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ بالی بری طرح مافیا کے قبضے میں جکڑی ہوئی ہے اور یہاں نئے فنکاروں کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CBvMlvHl_Yr/
عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کو سنجیدگی سے ایک ’ہرکولین‘ شیک اپ کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر نئے اور تجربہ کار گلوکاروں، میوزک کمپوزرز اور میوزک پروڈیوسرز کے معاملے میں جن کا بہت برے طریقے سے استحصال کیا جاتا ہے۔ یا تو ان مافیاز کے اشاروں پر چلو یا آپ انڈسٹری سے باہر۔

عدنان سمیع نے بالی وڈ انڈسٹری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کیوں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں؟

گلوکار نے بھارت میں پرانے اور کلاسیکل گانوں اور فلموں کے ری میکس کرنے پر بھی شدید تنقید کی اور کہا بھارت میں 1.3 بلین (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ) افراد رہتے ہیں اور ہم ان اربوں لوگوں کو کیا پیش کررہے ہیں ری میک اور ری مکس؟ خدا کے لیے بند کرو یہ سب اور ٹیلنٹ سے بھرپور لوگوں کو آگے آنے کی اجازت دو۔

عدنان سمیع خان نے لکھا کہ آپ کے پاس ایسی فلم اور میوزک مافیا ہے جنہوں نے بڑے ہی گھمنڈ سے خود کو خدا سمجھ لیا ہے یہ لوگ تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے آپ کسی بھی فیلڈ میں تخلیق اور ٹیلنٹ کو روک نہیں سکتے بس بہت ہوگیا اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ کافی!! آگے بڑھو!! "تبدیلی” یہاں ہے اور یہ آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے !! تیار ہے یا نہیں ، یہ آرہی ہے! تیار ہو جائیں!

اپنی پوسٹ کے آخر میں عدنان سمیع خان نےلکھا کہ جیسا کہ ابراہم لنکن نے کہا تھاکہ آپ کچھ وقت کے لیے کچھ لوگوں کو بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن آپ ہر وقت تمام لوگوں کو بوقوف نہیں بناسکتے۔

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے سونو نگم

بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی

ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

Leave a reply