fbpx

بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

ممبئی: بالی وڈ کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کا دور اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا لیکن بالی ووڈ کے تینوں خانز (شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان) اب بھی انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں اور اس بات کا اندازہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمال خان نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کے تینوں خانز کا دور ختم ہوگیا، ان تینوں میں حد سے زیادہ گھمنڈ اور حسد ہے جس کا اب انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔

کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

فلمی ناقد نے کہا ’وقت کسی کا نہیں ہوتا، وہ آتا ہے اور چلا جاتا ہے، مغل اور برطانیہ بھی اپنی حکمرانی ہندوستان میں برقرار نہیں رکھ سکے، اسی طرح تینوں خانز کا دور بھی اب ختم ہو چکا ہے۔‘


کمال خان نے مزید کہا کہ اسلام بھی کہتا ہے کہ گھمنڈ اور حسد دو ایسی چیزیں ہیں جو انسان کی تباہی کا باعث بنتی ہیں، یہ دونوں چیزیں ان تینوں خانز میں کثرت سے پائی جاتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی تباہ چکے۔

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلمیں جو سلمان خان نے ٹھکرا دیں تھیں

فلمی ناقد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں سلمان خان کا کیریئر ختم کر دوں گا اور تب تک نہیں رکوں گا جب تک یہ سپر اسٹار بالکل صفر نہیں ہو جاتا کے آر کے نے کہا تھا لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا۔

سلمان خان پر تنقید کرنے والے کمال آر خان کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی

کےآرکے نے کہا تھا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بار بھارت سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا اور اگر میں ہندوستان چھوڑوں گا تو مجھے افسوس ہوگا بالی ووڈ کے لوگوں کا تاحیات بھائی چارہ ختم ہو چکا ہو گا بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے ورنہ میرے پاس بالی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں۔

میں نے اکیلے ہی سلمان خان کا پورا کیریئر ختم کردیا کمال آر خان کا دعویٰ

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!