با لی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں تھا متعدد فلمسازوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا سومی علی

0
43

ماضی کی مقبول پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ، مصنفہ اور پروڈیوسر سومی علی نے کہا کہ جب وہ با لی وڈ میں کام کرتی تھیں، تب متعدد فلم سازوں نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔

باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ سومی علی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا بچپن میں یعنی 5 سال کی عمر میں کراچی میں استحصال ہوا جب کہ 14 برس کی عمر میں امریکا میں ان کا ’ریپ‘ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بالی وڈ میں بس تحفظ کے لئے سلمان خان کے ساتھ شادی کرنے گئیں تھیں-

اور اب انہوں نے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ با لی وڈ میں کام کرنے کے دوران متعدد بھارتی فلم سازوں نے ان کے ساتھ جنسی روابط استوار کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ’زوم ٹی وی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ با لی وڈ میں کام کرنے کا ان کا تجربہ اچھا نہیں تھا اور اب وہ کسی بھی حال میں با لی وڈ میں دوبارہ کام نہیں کریں گی۔

سومی علی نے بتایا کہ با لی وڈ انڈسٹری میں کام کے دوران متعدد ہدایت کاروں نے انہیں مختلف انداز سے پریشان کرکے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کی خوب کوشش کی مگر انہوں نے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔

سومی علی نے کسی بھی با لی وڈ ہدایت کار کا نام لیے بغیر بتایا کہ کئی فلم سازوں نے انہیں پھنسانے کی کوشش کی۔

سومی علی نے اس زمانے میں سلمان خان سے تعلقات اور ان کے گھر میں رہائش سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ انہوں نے سلمان خان سے بہت ساری چیزیں سیکھیں۔

سومی علی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے گھر کے دروازے ہر کسی کے لیے کسی بھی مذہبی تفریق کے بغیر کھلے رہتےہیں اور سلمان خان کی والدہ انتہائی اچھی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سومی علی کا شمار 1990 کی مقبول با لی وڈ ہیروئنز میں ہوتا ہے سومی علی نے تقریبا ایک درجن کے قریب با لی وڈ فلموں میں کام کیا تھا، وہ 1990 سے قبل 16 برس کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کے لیے امریکا سے بھارت گئی تھیں۔

انہوں نے سلمان خان، سنجے دت، سنیل شیٹھی اور متھن چکرورتی سمیت اس دور کے مقبول ہیروز کے ساتھ فلمیں کیں۔

سومی علی کی پیدائش پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی، وہ 12 سال کی عمر میں اہل خانہ سمیت کراچی سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں بعد ازاں 1990 سے قبل وہ امریکا سے بھارت گئیں سومی علی نے ڈیڑھ دہائی تک بھارت میں وقت گزارا اور 2000 کے بعد واپس امریکا چلی گئیں –

سومی علی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور وہ ریپ اور جنسی استحصال کی شکار خواتین کی مدد کرنے کی ’نو مور ٹیئرز‘ نامی ایک سماجی تنظیم چلا رہی ہیں۔

سومی علی کا سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام

تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

Leave a reply