بالی وڈ معروف خان کو مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنا مہنگا پڑ گیا

0
31

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کے حق کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا

باغی ٹی وی : بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کے حق کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا اداکار اعجاز خان نے رواں ہفتے فیس بک پر لائیو سیشن میں مسلمانوں کے اوپر ہونے والے ظلم و ستم اور تشدد پر آواز اٹھائی تھی

بھارتی اداکاراعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں انتہا پسند ہندؤں کی مسلمانوں پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر کہا تھا کہ اگر کوئی چیونٹی بھی مرتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہے اگر کوئی ہاتھی مرے تو بھی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد کی جاتی ہے اگر دلی میں زلزلہ آجائے تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے یعنی بھارت میں ہر چیز کا ذمہ دار مسلمان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے

اعجاز خان نے اپنے مداحوں کے سامنے سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے والی سازش کے پیچھے کون ہے؟

ممبئی پولیس نے اعجاز خان کے اس لائیو ویڈیو سیشن کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اعجاز خان نے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے لئے آواز اٹھائی ہے اس سے قبل بھی متنازع شہریت کے قانون اور دیگر کئی مرتبہ وہ مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز بلند چکے ہیں جبکہ بالی وڈ کی بھارت مین اثرورسوخ رکھنے والی معروف شخصیات جن میں سلمان خان ، شاہ رخ خان، عامر خان، امیتابھ بچن ،رشی کپور سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم زیادتی اور تشدد پر چپ اختیار کئے ہو ئے ہیں جس پر ان کے مداح ان کی اس بے حسی پر تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں

آر ایس ایس ہمارے پیسوں سے ہمارے ہی مسلمان بھائیوں کو قتل کرتی ہے عبدالرحمن النصار

Leave a reply