برازیل : بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،اقتدارنومنتخب صدر لولا کو منتخب کرنے کا فیصلہ

0
26

برازیل کی بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق بولسونارو انتظامیہ نے ملک کے مقبول ترین نومنتخب صدر لولا ڈا سلوا کو اقتدار کی منتقلی کا اعلان کر دیا برازیل میں اتوار کو ہوئے انتخابات میں لولا نے موجودہ صدر بولسوناروکو شکست دی تھی۔ تاہم شکست کے بعد بولسونارو نے ہنگامہ آرائی کو ہوا دینا شروع کر دی تھی۔

دس سال سزا پانے والے للا دی سلوا دوبارہ برازیل کے صدر منتخب

اس دوران اہم شاہ راہیں بلاک اور درجنوں گاڑیاں جلادی گئی تھیں تاہم اب بولسونارو کے چیف آف اسٹاف نے اقتدار کی منتقلی پر آمادگی ظاہر کردی ہےاس سے پہلے مختصر بیان میں صدر بولسونارو نے شکست براہ راست تسلیم نہیں کی مگر تصدیق کی کہ وہ آئین کی پاسداری کریں گے۔

لولا یکم جنوری 2023 میں 39 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے، وہ تین بار برازیل کے صدر کے طور پر منتخب ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ 77 سال کی عمر میں سلوا برازیل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے سب سے معمر شخص بھی ہوں گے۔

انہوں نے اتوار کی شام حامیوں اور صحافیوں سے ایک پرجوش تقریر میں کہا کہ انہوں نے مجھے زندہ دفن کرنے کی کوشش کی اور میں یہاں ہوں، اس جیت کو اپنی سیاسی "جیت” قرار دیا۔

معروف گلوکار لی جی ہان مبینہ بھگدڑ میں جاں بحق

لولا دا سلوا نے کہا کہ 1 جنوری 2023 سے، میں 215 ملین برازیلیوں کے لیے حکومت کروں گا، نہ صرف ان لوگوں کے لیے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ دو برازیل نہیں ہیں۔ ہم ایک ملک، ایک لوگ، ایک عظیم قوم ہیں۔

وہ ایک ایسے ملک کی باگ ڈور سنبھالے گے جو مجموعی عدم مساوات سے دوچار ہے جو ابھی بھی کوویڈ 19 وبائی مرض سے صحت یاب ہونے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے2019 اور 2021 کے درمیان تقریباً 9.6 ملین لوگ خط غربت سے نیچے آ گئے، اور خواندگی اور سکولوں میں حاضری کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اسے ایک گہری ٹوٹ پھوٹ کا شکار قوم اور ہنگامی ماحولیاتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، بشمول ایمیزون میں جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی۔

2003 اور 2010 کے درمیان لگاتار دو بار برازیل پر حکومت کرنے کے بعد یہ ان کی تیسری مدت ہوگی لولا برازیلین تاریخ کے مقبول ترین سیاست دانوں میں سے ایک ہیں۔ لگژری اپارٹمنٹ کی کرپشن کے الزام پر انہیں 10سال قید اور نا اہل کردیا گیا تھا۔

مقدمے کے وفاقی جج سرجیو مورو بعد میں بولسونارو حکومت میں وزیر انصاف بن گئے تھے تاہم مارچ 2021 میں، سپریم کورٹ نے لولا کی تمام سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیاتھا اور سپریم فیڈرل کورٹ نے کرپشن کے مقدمے کے نگران جج مورو کو متعصب قرار دیا تھا۔جس سے لولا کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔

عالمی شہرت یافتہ تیر اندازکا چابی کے سوراخ سے سات تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

Leave a reply