12 ربیع الاول کے موقع پر بورے والا کی تاریخ کا سب سےسے بڑا اجتماع

ولادت با سعادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے جلوس کے موقع پر اہلیان بورے والا کا سب سے بڑا اجتماع

ملک بھر کی طرح بورےوالہ میں جشن عید میلادالنبی کا بہت بڑا تاریخی جلوس نکالا گیا ۔ مرکزی جلوس کا آغاز غلہ منڈی سے ہوا۔نواحی جلوس بھی مرکزی جلوس میں ضم ہوئے ۔جلوس کے شرکا۶نے اظہار عقیدت کیلئے درودوسلام کے نذرانے پیش کیے۔ جلوس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حرمت رسولﷺؓکی خاطر اپنا سب قربان کر دیں گے ۔ جلوس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے ۔ فرانس کی جانب سے بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی۔ان خاکوں کی وجہ سے شرکاء پہلے سے زیادہ پر عزم اور کثیر تعداد میں نظر آئے۔ ایڈمنسٹریٹر بورے والا کامران بشیر ڈوگر و دیگر افسران نے گول چوک میں مرکزی جلوس کو خوش آمدید کہتے ہوئے بھر پور انداز میں شرکاء کا استقبال کیا۔
جلوس کے آخر میں امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی سالمیت و ترقی کی دعا بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.