کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں ڈبلیو ایچ او کی اپیل

0
33

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔

باغی ٹی وی :سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی پہلی خوراک بھی نہیں لگی ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔

دنیا کے کچھ ممالک سے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہاں پر عوام کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے مذکورہ بالا بیان جاری کیا ہے-

بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن صرف بیرون ملک جانے والے افراد ہی بوسٹر لگواسکیں گے۔ بوسٹر لگانے کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ بوسٹر لگوانے والے شہری خود اس کی قیمت بھی ادا کریں گے جو این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی تھی اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا جبکہ بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

Leave a reply