بھارت کے سب بڑے کامیڈی شو کو ہوسٹ کرنے والے کپل شرما جو کہ عوام میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں ان کے مداح انڈیا سمیت پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. انہوں نے سٹیج پر ہلکے پھلکے مزاح کا ایک نیا رواج ڈالا ہے جسے ہر کوئی بہت پسند کررہا ہے اور کپل شرما شو کی بڑے پیمانے پر نقل بھی کی جا رہی ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کپل جیسا ہوسٹ بن جائے. آج کل جیسا کہ بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے ایسے میں بالی وڈ سے جڑی ہر شخصیت پریشان ہے بلکہ عالم یہ ہے کہ کوئی بھی اس ٹرینڈ کے خلاف یا حق میں بات کرنے سے
گھبرا رہا ہے کیونکہ ہر کوئی ڈر رہا ہے کہ کل کو اسکی فلم یا اس کے خلاف ہی بائیکاٹ کا ٹرینڈ نہ چل جائے. حال ہی میں کپل شرما سے جب اس ٹرینڈ کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ یہ ٹرینڈ وقتی ہے اس کے علاوہ انہوںنے کچھ بھی کہنے سے منع کیا اور کہا کہ مجھے ٹویٹر کی دنیا سے دور رکھا جائے.یوںکپل نے خود کو بچا لیا. کپل شرما نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں تو نہیں سنا کہ اکشے کمار کی فلم کا بائیکاٹ ٹرینڈ چلا ہے. یاد رہے کہ بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے اور بڑی سے بڑی بجٹ کی فلم کو یہ ٹرینڈ کھا گیا ہے.